اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سے کراچی، لاہور، ملتان، سکھر، اسکردو، حیدرآباد، پشاور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ہورہے ہیں۔ دوسری جانب خبر ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے،ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ موصولہ خبروں کے مطابق آج عمران خان اور طاہرالقادری کے اعلان کے بعد ڈنڈوں اور غلیل سے لیس مظاہرین نے وزیر اعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی۔ اس دوران جھڑپوں میں اب تک 72 پولیس اہلکاروں سمیت 450 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ طاہر القادری اور عمران خان نے اپنے کارکنوں کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب مارچ کرنے اور رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کا حکم دیاہے۔ پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے بہت سے شہروں کی صورتحال سخت کشیدہ ہے ۔ اسی طرح رپورٹوں سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں پولیس نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
.......
/169